اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

22 نومبر 2022

2:58:23 PM
1325383

ایران; پولیس کی گشت پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 شہید و زخمی

ایران کے شہر زاہدان میں پولیس کی گشت پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید و زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پولیس کمانڈر جنرل محمد قنبری نے کہا ہے کہ زاہدان میں چشمہ زیارت چوکی کے پولیس اہلکار علاقے میں گشت پر تھے کہ مسلح دہشتگردوں نے اچانک ایک کار سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

صوبۂ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلح شرپسند بزدلانہ حملے کے بعد وہاں سے فرار کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242