اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

27 اکتوبر 2022

5:21:29 PM
1317810

پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف سپرد خاک

نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی گئی۔

سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس میں اس ملک کی اہم شخصیات ،صحافی برادری اور سیاستدانوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲