اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

20 ستمبر 2022

5:57:39 PM
1306775

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستانی زائرین کی اربعین مارچ میں ریکارڈ حاضری

تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود پاکستان سمیت دنیا بھر سے زائرین کی اربعین پر کربلا میں ریکارڈ حاضری ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے 2 کروڑ 11 لاکھ سے زائد زائرین کربلا پہنچے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عراق اور ایران کی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے ترجمان علاء الدین القیسی کا کہنا ہے اربعین کے اجتماع میں شرکت کے لیے 2 کروڑ11 لاکھ زائرین پہنچے ہیں۔اربعین میں زائرین کی تعداد 1438ہجری میں ایک کروڑ12لاکھ ، 1439ہجری میں ایک کروڑ 48لاکھ ، 1440ہجری میں ایک کروڑ 53لاکھ، 1441ہجری میں ایک کروڑ 52لاکھ، 1442ہجری میں ایک کروڑ 45لاکھ، 1443ہجری میں ایک کروڑ 63لاکھ ،امسال یعنی1444ہجری میں2 کروڑ 11لاکھ98ہزار640رہی۔

گورنر کربلائے معلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمد اللہ اس سال ہم نے 2 کروڑ سے زائد زائرین ابا عبداللہ الحسینؑ کی میزبانی کا شرف حاصل کیا ہے اور یہ شرکت اب تک کی ریکارڈ شرکت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242