اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

17 ستمبر 2022

1:19:00 PM
1306046

عزاداری کیخلاف کسی قسم کی رکاوٹ یا محدودیت قبول نہیں کریں گے ،مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل

علامہ عارف حسین واحدی نے اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرزند سول امام حسین ؑ اُمت میں نکتہ وحدت اور محور محبت ہیں ،امام حسین ؑ محسن انسانیت ، امن بھائی چارہ ،سلامتی اور اتحاد اُمت کا محور اور معیار ہیں نواسہ رسول ہیں امام حسین ؑ نے اپنی اور بچوں و اصحاب کی قربانی دیکر اسلا م کو بچایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحد ی کی سربراہی میں اعلیٰ سطی وفد جس میں سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، علامہ فرحت عباس جوادی ، مولانا رضا محمد خان ، سید فرید حسین شاہ ممبر صوبائی محرم الحرام کمیٹی ،سید نیئر عباس نقوی تحصیل آرگنائزرشیعہ علماءکونسل راولپنڈی، سید محمود نقوی و دیگر عہدیداران و کارکنان نے مرکزی جلوس علم و ذولجناح ،تعزیہ اسلام آباد میں شرکت کی ۔علامہ عارف حسین واحدی نے اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرزند سول امام حسین ؑ اُمت میں نکتہ وحدت اور محور محبت ہیں ،امام حسین ؑ محسن انسانیت ، امن بھائی چارہ ،سلامتی اور اتحاد اُمت کا محور اور معیار ہیں نواسہ رسول ہیں امام حسین ؑ نے اپنی اور بچوں و اصحاب کی قربانی دیکر اسلا م کو بچایا۔علامہ عارف واحدی کا کہناتھا کہ عزاداری امن ، محبت واتحاد کا درس دیتی ہے،عزاداری کیخلاف کسی قسم کی رکاوٹ یا محدودیت قبول نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ آئین کے مطابق عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان کے آئین کے مطابق تمام مکاتب فکر کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق شہری آزادیوں سے استفادہ کرتے ہوئے عبادات اور رسومات اداکرنے کی مکمل آزادی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر نواسہ رسول کا غم منا رہے ہیںلیکن علماءکرام ، خطباحضرات ، ذاکرین عظام پر پابندی لگانا ، عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش ہے اور سیکورٹی کے نام پر عزاداروںو منتظمےن کو بے جا تنگ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ملک میں اتحاد و وحدت کی بات کی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا ملک میں امن کو قائم رکھنے میں ایک کر دار ہے جسے تمام مسالک کے جید علماءکرام تسلیم کرتے ہیں کسی بھی مکتب کی توہین کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوس و مجالس میں شرکت سے لوگوں کو جو روکا جارہاہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور خصوصاً پنجاب میں جس طرح رکاٹیں ڈالی جارہی ہیں اور مشکلات ایجاد کی جارہی ہیں وہ قابل قبول نہیں ہیں وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتیں بھی اس جانب متوجہ ہوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں ۔ایف کا اندراج کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور مزید اس سال جو ایف آئی آر ہورہی ہیں وہ بھی ہمارے لئے قابل قبول نہیںہیں عزاداری کے بانیان کو اور ماتمیوں ،نوحہ خوانوں ، مجالس پڑھنے والوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا بڑی زیادتی ہے ہم اس ملک کے آئین اور قانون جو ہمیں اجازت دیتا ہے اس کے مطابق ہم عزاداری کرتے ہیںہم کبھی خلاف قانون کوئی اقدام نہیں کرتے ۔عزاداری محبت ، رواداری اوراتحاد و حدت کا پیغام دیتی ہے عزاداری کسی مکتب یا مسلک کیخلاف نہیں اور نہ ہی اس سے انتشار پھیلتا ہے ۔ہاں ہم ان لوگوں کے روز اول سے مخالف ہیں کو مجالس میں غلط زبان استعمال کریں اور کسی کے مقدسات کی توہیں کریں ہم خود اس کو قبول نہیں کرتے اورجو علماءکرام و ذاکرین مثبت اور امن کا پیغام دیتے ہیں ان کو پابندی کی لسٹ میںنہیں رکھنا چاہیے ۔آخر میں انہوںنے سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت تین کروڑ سے زائد افراد حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان ، سندھ ، جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوااور گلگت میں متاثر ہوئے ہیں اور ان کے بچے کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہوئے ہیں اور بچے بوڑھے اور خواتین انتہائی مشکل میںہیں اللہ تعالی ہر انسان کو اس مشکل سے بچائے لیکن جو متاثرین ہیں اور اس ملک کے معزز شہری ہیں تمام مخیر حضرات جو صاحب حیثیت لوگ ہیں ان کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ آئیں آگے بڑھیں اور مدد کریں یہ لوگ مشکل میں ہیں ۔تنظیمی کارکنوں سے بھی گزاش ہے کہ جس طرح بھی ہو سکے ان سیلاب متاثرین کی مد د و تعاون کریں ۔ہم اپنی طرف سے اور قائد ملت جعفریہ کی طرف سے جہاں جہاں بھی سیلاب آیا ہے پورے ملک میں سیلاب زدگان کی مدد کی جارہی ہے لیکن مزید اقداما ت کی ضرورت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲