اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

6 ستمبر 2022

4:33:25 PM
1303937

ہم اپنے پریشان حال سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے: علامہ راجہ ناصر

یوم دفاع پاکستان شہداء کے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،یہ ہماری استقامت و قومی ایثار کی سنہری تاریخ ہے آج وطن عزیر کو ماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم دفاع پاکستان شہداء کے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،یہ ہماری استقامت و قومی ایثار کی سنہری تاریخ ہے آج وطن عزیر کو ماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے آ ج ہمارے ہم وطن ہمیں پکاررہے ہیں وہ ہمیں مدد کے لئے بلا رہے ہیں ہم سب کی ترجیح صرف اور صرف سیلاب متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے پر مرکوز ہونی چاہیں ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع سنٹرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا ستمبر کے دن پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں آج وطن عزیر کوماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے آ ج ہمارے ہم وطن ہمیں پکاررہے ہیں وہ ہمیں مدد کے لئے بلا رہے ہیں ۔سیلاب کی اس بڑی آفت میں اب تک سرکاری سطح پر ریلیف کے موثر اقدامات نظر نہیں آرہے جو کہ افسوس ناک ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ جہاں بھی کوئی بھی ادارہ جو امدادی کاموں کے لئے کوششیں کر رہا ہے ہم سب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قوم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی بھر پور مدد جاری رکھیں تاکہ سیلاب زدگان کی جلد از جلد بحالی ممکن ہو سکے ۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے فلاحی ادرے المجلس ویلفئیر آگنائزیشن کے تحت ملک بھر میں امداری کیمپ قائم کر رکھے ہیں جس کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ہم اپنے پریشان حال سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242