اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

4 ستمبر 2022

5:01:47 PM
1303224

متاثرین سیلاب کے ساتھ مالی تعاون ہم سب کا شرعی اور قومی فریضہ ہے

متاثرین سیلاب کے ساتھ مالی تعاون ہم سب کا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ خاندانوں کی امداد کرکے دنیا وآخرت کی زندگی کو سنوارنے کا خدا نے موقع فراہم کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متاثرین سیلاب کے ساتھ مالی تعاون ہم سب کا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ خاندانوں کی امداد کرکے دنیا وآخرت کی زندگی کو سنوارنے کا خدا نے موقع فراہم کیا ہے لہٰذا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بھائیوں کی مدد فرمائے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ہمارے مکتب میں ایثار وقربانی کی انتہائی اہمیت بیان کی گئی ہے۔انسانی ہمدردی کا جو جذبہ پاکستانی قوم بدرجہ اتم موجود ہے اور اس قوم نے جب بھی مشکل پڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔اس مرتبہ بھی اس ملت نے اپنا جذبہ دکھادیا ہے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جن لوگوں اور اداروں نے سیلاب زدہ گان اور متاثرین کی مدد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم ان کے ممنون ہیں اور دعا گو رب جلیل مخیر حضرات کی تمام جائز خواہشوں کی اجابت فرمائے نیز جس طرح مصیبت زدہ گان کی مشکلات کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے خدا وند تعالی ان کی مشکلات کو حل فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں و سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوگئے ہیں۔ہم ان کے نقصانات کا ازالہ تو نہیں کرسکتے لیکن ایک حد تک ان کی مشکلات میں کمی کرسکتے ہیں۔میری تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ نقد و جنس (کپڑے۔کمبل۔رضائی۔کھانے پینے کی اشیا ؤغیرہ)کی صورت میں تعاون فرمائے۔خداوند تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242