اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

1 ستمبر 2022

5:35:36 AM
1302254

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی طبیعت ٹھیک ہے، تشویشناک خبریں جھوٹی ہیں

ایک عراقی عالم دین نے کہا ہے کہ آیت‌ اللہ العظمی سیستانی کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ بخیر ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے عالم دین رشید الحسینی نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ مرجع تقلید آیت‌ اللہ العظمی سیستانی کی طبیعت ٹھیک ہے اور ان کے سلسلے میں جو تشویشناک خبریں عام ہو رہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

رشید الحسینی نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ خبروں کو موثق ذرائع سے حاصل کیا کریں اور غیر معتبر ذرائع کی خبروں پر کان نہ دھریں۔

واضح رہے گزشتہ روز عراق کے بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ آیت‌ اللہ سیستانی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242