اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

23 اگست 2022

4:04:47 PM
1300266

سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین تھے ، علامہ ساجد نقوی

اس وقت عالم انسانیت کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں سب سے بڑی وجہ خود انسان کی اپنی حوس، لالچ اور خونخواری ہے، عالمی یوم انسانیت پر پیغام

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی تشکیل و تعمیر اور سا لمیت و دفاع میں عوام نے علماءو اکابرین کی قیادت میں صبر آزما جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کیں جن میںقائد مرحوم علامہ سید محمد دہلویؒ کی جدوجہد اور کاوشیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں انہوں نے 10جنوری 1964ءمیں حقوق کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا جب ملک بھر کے علماءو اکابرین نے انہیں قائد تسلیم کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دور حاضر میں بھی پاکستان کے عوام ملکی سلامتی اور قومی وحدت کی خاطر صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں مگر ذمہ داران صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں کرپا رہے۔قائد اول علامہ سید محمد دہلویؒ کی برسی کے موقع پرعلامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین اور بے بدل قائد تھے جنہوں نے پرامن عوامی طرز احتجاج کی داغ بیل ڈالی اور اپنے جائز مطالبات کو منطقی انداز میں پیش کیا اور پیرانہ سالی کے باوجود ملت کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ اس مشکل دور میں کم وسائل کے باوجود مسلسل اور انتھک محنت سے ملت کو شعور اور اتحاد کی نعمت کا احساس دلایا۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ علامہ سید محمد دہلوی ؒ‘ علامہ مفتی جعفر حسین ؒاور علامہ عارف الحسینی شہید ؒ کی قیادت میں جو حقوق کے دفاع اور تحفظ کی خاطر جو کارواں چلا تھا وہ آج بھی رواں دواں ہے اور ہم ان قائدین کی فکر سے الہام لیتے ہوئے باوجود بے شمار مسائل و مشکلات کے‘ نہ صرف حقوق اورشہری آزادیوں کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں۔دوسری جانب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم انسانیت پر اپنے پیغام میں کہاکہ اس وقت عالم انسانیت کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں سب سے بڑی وجہ خود انسان کی اپنی حوس، لالچ اور خونخواری ہے اور جب یہ عنصر انسانوں سے معاشروں اور ریاستوں میں منتقل ہو تو تباہی لاتاہے ایسی ہی تباہی امریکہ جیسی استعمار لایا ایک طرف اس نے اپنے چند مقاصد کی خاطر ہیروشیما ناگاساکی تا افغانستان وعراق دنیا کو تاراج کیا وہیں اسرائیل جیسی ناجائز ریاست کو دوام بخش کر انسانیت کی تذلیل کی گئی اور مودی جیسی فاشسٹ حکومتوں کی حمایت کی جنہوں نے کشمیر میںانسانیت کے خون کی ندیاں بہادیں۔ افسوس انسانیت ، اقوام ، معاشروں اور ریاستوں کے تحفظ کےلئے بنائی گئی اقوام متحدہ بھی ان استعماری قوتوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے اور صرف ایام منانے پر ہی اکتفا کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲