اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

22 مئی 2022

6:15:27 PM
1259819

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے پچیس مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران، اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچیس مئی کو اسلام آباد میں ملیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ پچیس کی سہ پہر تین بجے سری نگر ہائی وے پر ملیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ موجودہ حکام کو کسی بھی حال میں قبول نہیں کریں گے، جتنے دن بھی اسلام آباد میں رہنا پڑے رہیں اور ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

عمران خان نے ایک بار پھر اپنے خلاف سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بقول ان کے اس سازش کا آغاز گزشتہ سال جون میں ہوا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سازش کو ناکام بنانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سازش در اصل ان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242