اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

9 مئی 2022

6:02:28 PM
1256134

اسلام میں قبروں کی حرمت کا سبق ملتا ہے، مگر سعودی حکمرانوں نے اسلامی روایات کو پامال کیا ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

شیخ ہادی کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے 8 شوال المکرم یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آل سعود نے 1926 میں مکہ اور مدینہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کے مقدس مزارات کو مسمار کر کے توہین رسالت کی تھی ، اس واقعے کی پرزور مذمت کرنے کے ساتھ مطالبہ کرتے ہےکہ جلد از جلد نبی پاکؐ کی بیٹی سیدہ فاطمہ زہرا ؑ ، ازواج رسولؐ ، آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کے مقدس مزارات کی تعمیرات کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔ ایک خاص گروہ اسلامی امت کے الہی مقدسات کی توہین، ان کے عقائد کی تضعیف، نیز مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی غرض سے اس باطل فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزارات کی توہین قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے، اس پر پوری امت مسلمہ کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔اسلام میں قبروں کی حرمت کا سبق ملتا ہے، مگر سعودی حکمرانوں نے اسلامی روایات کو پامال کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242