اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلام ٹائمز
پیر

2 مئی 2022

1:34:06 PM
1254186

سعودی عرب کیجانب سے پاکستان کو 8 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کا امکان

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کا پیکج دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کا پیکج دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کی موخر ادائیگیوں کا پیکج دو گنا کر دیا گیا، جس کے تحت تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.4 ارب ڈالر کی جا رہی ہے۔ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تین ارب ڈالر خزانے جون 2023 تک واپس نہ لینے کی سعودی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، تین ارب ڈالر سعودی حکومت نے دسمبر 2021ء میں اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے تھے۔ اس کے علاوہ اضافی دو ارب ڈالر کی رقم یا سکوک کی شکل میں بھی دیے جانے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

ذرائع کے مطابق دو ہفتوں تک سعودی حکام کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔بنیادی فیصلے طے کرکے وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں لیکن وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے سال 2013/18 کے لیے سعودی حکومت نے پاکستان کو کل پیکج 7.5 ارب ڈالر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242