اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی میدان میں تعاون کی مثبت کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کوئی کمیونیکیشن گیپ نہیں ہے۔
جنرل سرفراز علی نے سرحدی شعبے میں بدامنی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کوئی کمیونیکیشن گیپ نہیں ہے اور ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ تعمیری روابط کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے سب سے پہلے اپنے دورے ایران کے دوران اپنی یادیں بیان کیں اور کہا کہ جو چیز بہت متاثر کن تھی وہ یہ تھی کہ ایرانی لوگ بہت مہذب ہیں۔ میں نے ماضی میں کئی بار ایران کا دورہ کیا تھا اور میں ایرانی قوم کو اپنے دل کے بہت قریب سمجھتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242