اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

7 مارچ 2022

2:33:50 PM
1236901

قم میں ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 27ویں برسی کی تقریب کا انعقاد+ تصاویر

المصطفیٰ یونیورسٹی کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حجت الاسلام و المسلمین رضائی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپ کو امام خمینی کے راستے کا راہی قرار دیا اور کہا کہ اگر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کے وصیت نامہ کا مطالعہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ تمام شہداء تمام تر فاصلے اور دوریوں کے باوجود ایک نظریہ اور ایک فکر کے حامل تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آج 7 مارچ 2022ء حوزہ علمیہ قم میں مدرسہ عالی امام خمینی (رہ) کے قدس ہال میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ستائیسویں برسی کی مناسبت سے پیروئے سفیر ولایت فقیہ، پاسبان انقلاب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں دینی طلاب اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں بین الاقوامی قاری جناب آقای دوسا (آفریقا) نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی پر حال ہی میں بنائی گئی ڈاکومنٹری فلم ریلیز کی گئی۔ القدس ہال میں کانفرنس کے استقبالیہ پر شہداء کی تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر شہید کی برسی کے حوالے سے اس کانفرنس کا انعقاد ادارہ امید پاکستان نے ادارہ فروغ افکار شہداء اور حسین رہبر آزادگان کے تعاون کے ساتھ منعقد کیا۔ کانفرنس سے حجت الاسلام رضائی، المصطفیٍ یونیورسٹی کے کلچرل سیکشن کے ہیڈ اور ڈاکٹر سید راشد نقوی، رفیق خاص شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر پشاور سانحہ اور برسی کے حوالے سے حجت الاسلام سید حسنین جعفر زیدی ترجمان ادارہ امید پاکستان نے قراردادیں پیش کیں۔ کانفرنس کے اختتام پر حاضرین نے پشاور واقعہ کغ مذمتی اعلامیہ پر دستخط کئے۔

المصطفیٰ یونیورسٹی کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حجت الاسلام و المسلمین رضائی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپ کو امام خمینی کے راستے کا راہی قرار دیا اور کہا کہ اگر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کے وصیت نامہ کا مطالعہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ تمام شہداء تمام تر فاصلے اور دوریوں کے باوجود ایک نظریہ اور ایک فکر کے حامل تھے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے رفیق خاص، ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے شہید محمد علی نقوی کو حقیقی پیروئے ولایت فقیہ قرار دیا اور کہا کہ آپ مدافع انقلاب اسلامی تھے۔ ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے شہید کے بارے میں کتاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، آئیڈیالوجی، ویژن اور "حکمت عملی کے تناظر میں" کا حوالہ دیتا ہوئے کہا کہ یہ کتاب مرتب کی گئی ہے، تاکہ شہید ڈاکٹر نقوی کے افکار اور اقوال کو تحریف سے بچایا جا سکے۔ سیمنار میں جناب ساجد علی گوندل نے مقالہ پیش کیا۔ سیمینار کے اختتام پر ادارہ امید پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام سید حسنین جعفر زیدی نے قراردادیں پیش کیں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242