اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

24 اکتوبر 2021

11:40:15 AM
1191673

ایٹمی حملے کی دھمکی مغرب کے درندہ صفت ہونے کی دلیل، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ نیٹو کی مساوات کی بنیاد پر مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے اور انہوں نے جرمنی کو ماسکو کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی پر انتباد دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رویٹرز کے مطابق، روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے نیٹو پر روس کی سرحدوں کے پاس دھیرے دھیرے فورسز کی تعیناتی کا الزام لگایا اور اسکے انجام سے یوروپ کو انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو برابری کی سطح پر مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا-

روسی وزیر دفاع نے انتباہ دیا: ”جرمنی کی وزیر دفاع یہ سمجھ لیں کہ اگر جرمنی سمیت پورے یورپ کو ویسا ہی جواب دیا گیا تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔“

شویگو نے کہا کہ نیٹو برابری کی سطح پر مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے اسکے علاوہ یہ کہ نیٹو کا افغانستان میں ڈیٹرنٹ منصوبہ المیہ کی شکل میں سامنے آیا کہ آج پوری دنیا اس معاملے میں تعاون کے لئے مجبور ہے-

یاد رہے کہ جرمنی کی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ نیٹو بالٹک اور بلیک سی نیز ہوائی حدود کے لئے ایٹمی اسلحوں سے ڈیٹرنٹ کے بارے میں غور کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نیٹو کو چاہیئے کہ روس سے صاف صاف کہے کہ وہ اس طرح کے اسلحوں کے استعمال میں ذرا بھی جھجھک نہیں دکھائے گا۔

مغرب اور ماسکو کے تعلقات سنہ 2014 سے مشرقی یوروپ میں روس کی سرحدوں اور بالٹک سی میں نیٹو بالخصوص امریکہ کے بڑھتے اثر و رسوخ، یوکرین اور شام کے بحران کی وجہہ سے خراب چل رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242