اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

11 مئی 2020

12:03:41 PM
1035762

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دسیوں جوانوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ یوم قدس کے استقبال کا مارچ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق غزہ میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ابوعلی مصطفی بریگیڈ کے دسیوں جوانوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فوج کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا کر، فلسطین سے لبنان اور ایران تک پھیلے محاذ استقامت کے اتحاد و اتفاق پر تاکید کی۔

اس بریگیڈ کے جوانوں نے اعلان کیا کہ جب تک غاصبوں کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں امریکہ اور اسرائیل، محاذ استقامت کو شکست نہیں دے سکیں گے۔

ابو مصطفی بریگیڈ کے ترجمان ابو جمال نے بھی کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کی آمد کی مناسبت سے یہ مارچ، غاصبوں کے مقابلے میں دنیا کے تمام حریت پسندوں، انقلابیوں اور محاذ استقامت کی طاقت کے مظاہرے کے لئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کی جدت عمل سے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس کا نام دیا گیا ہے۔ 

342/