اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
جمعرات

2 اپریل 2020

7:09:49 AM
1022420

کیا چمگادڑ کے گوشت والے بازار کی تصاویر چین کی ہے؟

ایران میں چین کے سفیر نے مغرب میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر چین کے بازار کی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں چین کے سفیر چانگ ہوا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر مغربی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ چین کی نہیں ہے۔

اسکائی نیوز سمیت کچھ مغربی میڈیا ذرائع کی ویب سائٹوں پر اس تصاویر کو شائع کیا گیا ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ چین میں چمگادڑوں کے گوشت کا بازار پھر سے کھل گیا ہے۔ حالانکہ جس تصویر کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے وہ چین کے بازار کی نہيں بلکہ انڈونیشیا کے بازار کی ہے۔

342