اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
ہفتہ

28 مارچ 2020

6:47:07 AM
1021083

چین کی امریکہ کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے امداد کی پیشکش

چین کے صدر شئی جینپینگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شئی جینپینگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے امداد کی پیشکش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ چین باہمی اتحاد کے ساتھ کورونا وائرس کو شکست دینے اور اس سلسلے میں امریکہ کو کورونا وائرس سے متعلق اپنی معلومات اور تجربہ فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے پہلی بار مہلک وائرس کو اُس کے اصلی نام یعنی " کورونا وائرس "  سے پکارا ورنہ اب تک وہ اسے " چائنا وائرس " کہہ کر پکارتے آئے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے۔ امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے چینی صدر کیساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ چین اس خطرناک وبا سے نمٹنے لیے کافی معلومات اور استعداد رکھتا ہے اور دونوں ممالک اس اہم معاملے پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے چینی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس کو ہمیشہ چائنا وائرس کہہ کر پکارتے رہے ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور الزام تراشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔