اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
جمعرات

19 مارچ 2020

6:48:22 AM
1018854

امریکہ کو چین کا انتباہ، تمام آپشن میز پر ہیں

چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن اس غلط راستے کو جاری رکھنا چاہے گا تو بیجنگ نئے اقدامات کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بدھ کو بیجنگ کا یہ ردعمل، امریکی صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کو ، چینی وائرس اور ووہان وائرس کا نام دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

تقریبا ایک ہفتے قبل چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ  کورونا وائرس امریکی فوجیوں کے ذریعے چین میں منتقل اور پھیلایا گیا ہے -

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان تشہیراتی جنگ تیز ہوگئی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو اس وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

........
342