برطانیہ کے شہر بیرمنگھم میں ہزاروں افراد نے یورپا لیگ کے میچ سے قبل فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، برطانیہ کے شہر بیرمنگھم میں ہزاروں افراد نے یورپا لیگ کے میچ سے قبل فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
یہ احتجاج اسٹن وِلا اور اسرائیلی کلب مکابی تل ابیب کے درمیان ہونے والے یورپی فٹبال میچ سے قبل ویلا پارک اسٹیڈیم کے باہر منعقد ہوا، جس میں لگ بھگ دو ہزار افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیلی جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے میچ کی منسوخی، اسرائیلی ٹیموں کی بین الاقوامی مقابلوں سے پابندی اور کھیلوں کے ذریعے اسرائیلی جرائم کو چھپانے (Sportwashing) کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے:
“اسرائیل کا بائیکاٹ کرو”، “دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا”، “اسرائیلی فوج مردہ باد (Death to the IDF)”۔
مظاہرین نے اس موقع پر ایران کا پرچم بھی لہرایا، جسے انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کی علامت قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ