اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غز میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں خوراک کی قلت ایک سنگین انسانی بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ مقامی ذرائع اور امدادی تنظیموں کے مطابق، سیکڑوں خاندان روزانہ بھوک اور غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جب کہ امدادی سامان کی رسائی محدود ہو چکی ہے۔ کیمپ میں مقیم بچوں، خواتین اور بزرگوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کئی دنوں سے غذائیت سے بھرپور خوراک دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ والدین بے بسی کے عالم میں بچوں کو بھوکا سلا رہے ہیں۔

19 اپریل 2025 - 17:55

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha