• ویڈیو | ایرانی میزائلوں کا چیلنج مسجد الحرام تک پہنچ گیا

    ایرانی میزائل امت کے لئے باعث فخر؛

    ویڈیو | ایرانی میزائلوں کا چیلنج مسجد الحرام تک پہنچ گیا

    بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اربعین کے دوران حجاج نے ایرانی میزائلوں کی علامتی روایت (narrative) کو دوبارہ پیش کیا تھا، اب مسجد الحرام تک پہنچی ہے اور ایک غیر ملکی معتمر نے بیت اللہ میں کعبہ شریف کے پاس کھڑے ہوکر مقبوضہ علاقوں کی طرف ایرانی میزائلوں کی علامتی لانچنگ کا ہاتھ سے اشارہ دیا۔ گویا اس مہم نے اب جغرافیائی سرحدوں کو عبور کر لیا ہے اور دلوں کی سرحدوں کو بھی۔۔ اس ماجرا کا آغاز اربعین سے ہؤا نجف اور کربلا کے درمیان، اور 21 ملین زائرین نے اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر علامتی حرکتوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کی طرف داغے گئے میزائلوں کا نمونہ پیش کیا۔ یہ سلسلہ سوشل میڈیا میں بھی وسیع پیمانے پر چلا او مقاومت کے ساتھ زیارت اور دعا کے باہمی ربط کی علامت بنا۔ اب جبکہ کوئی بھی ایرانی زائر مکہ مکرمہ میں موجود نہیں ہے، یہ مہم مسجد الحرام تک بھی پہنچی ہے اور خانہ خدا کا ایک زائر جعلی ریاست کی جعلی طاقت کو اس انداز سے چیلنج کرتا ہے۔

  • مصری کھلاڑی محمد صلاح نے نے پورے یورپ کو صف بند کر دیا اسرائیل کے خلاف

    خاموش عرب دنیا کی واحد بولتی زبان؛

    مصری کھلاڑی محمد صلاح نے نے پورے یورپ کو صف بند کر دیا اسرائیل کے خلاف

    اسرائیل کے خلاف لیورپول فٹبال کلب کے اسٹار کی کئی ملین افراد پر مشتمل مہم اطالوی فٹبال تک پہنچ گئی اور اطالوی کوچز نے یوفا اور فیفا سے اسرائیل کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تصویری خبر | یورپ؛ اسٹریٹجک آزادی سے اسٹریٹجک اطاعت تک

    یورپی راہنماؤں کی چاپلو-میسی؛

    تصویری خبر | یورپ؛ اسٹریٹجک آزادی سے اسٹریٹجک اطاعت تک

    بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایکس نیٹ ورک کے ایک صارف 'نوید کمالی' نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں یورپی رہنماؤں کی چاپلوسی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 'اسٹریٹجک آزادی سے اسٹریٹجک اطاعت تک' کے زیر عنوان لکھا: "اگرچہ یورپی رہنما کیمروں کے سامنے اور نجی طور پر "آزادی" کا نعرہ لگاتے ہیں، لیکن عملی طور پر وہ وائٹ ہاؤس کی مرضی کے تابع ہیں۔۔۔ اس حقیقت کو سمجھنا وہ دن ہے جب پرانے مغرب کے پاس نئے مغرب کے خلاف دکھاوے کی گنجائش نہیں رہے گی۔" کچھ ایرانی صارفین نے یورپی راہنماؤں کے ذلت آمیز برتاؤ کو "ڈپلومیسی" کے بجائے "چاپلو-میسی" کا نام بھی دیا۔

  • عظیم تر اسرائیل؛ خطے کے ممالک پر اسرائیل کا قبضہ

    گریٹر اسرائیل عربوں کی پیٹھ میں صہیونی خنجر؛

    عظیم تر اسرائیل؛ خطے کے ممالک پر اسرائیل کا قبضہ

    نیتن یاہو نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وہ "عظیم تر اسرائیل" کے قیام کے خواہاں ہیں۔ یہ مسئلہ، جو پہلے صرف نظریاتی سطح پر زیر بحث تھا، پہلی بار اس حکومت کے ایک سرکاری عہدیدار نے عمومی طور پر بیان کیا ہے۔