اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری شہزاد رضا نے سرزمین پاکستان کے بزرگ عالم شیعہ دین حجت الاسلام و المسلمین محمد علی صابری کے انتقال پُرملال پر اپنے صادر کردہ بیانیہ میں ان کے گھرانے کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ہمدردی کا اظھار کیا ۔
اس بیانیہ میں ایا ہے: مرحوم کی زحمات اور استقامت کو بھلایا نہیں جاسکتا، کراچی کے علاقے محمدی ڈیرہ کی مذہبی فضاء کو آج تک برقرار رکھنے میں آپ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، انقلاب اسلامی و ولایت فقیہ کا دفاع، فکری انحرافات کی مخالفت، نماز جماعت کا بھرپور اہتمام، خواتین کے لئے نماز باجماعت کا اہتمام، شاگردوں کی تربیت کہ جس کے سبب آج ڈیرے کی ہر گلی میں ایک دینی طالب علم خواہ مشغول تحصیل ہو یا بطور بطور عالم دین مشغول تبلیغ موجود ہیں، آپ کے کار ہائے نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ایک شفیق بارکردار عالم دین سے محروم ہوگیا ہے، آپ کی وفات پر اصغریہ تحریک سمیت آئمہ مساجد و علمائے کرام میں غم لہر کی پائی جاتی ہے۔/
/129
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری:
حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال / اصغریہ تحریک کا پیغام تعزیت
15 دسمبر 2019 - 04:50
News ID: 993834
اصغریہ تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شہزاد رضا نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں آپ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، انقلاب اسلامی و ولایت فقیہ کا دفاع، فکری انحرافات کی مخالفت، مرد و زن کیلئے نماز جماعت کا بھرپور اہتمام آپ کے نمایاں کارنامے ہیں۔