اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس میں صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کے بعد اب پینشن اصلاحات کے خلاف بھی ہڑتال کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کے خلاف ٹرانسپورٹ کی ہڑتال 9 ویں روز بھی جاری ہے، 60 فیصد ہڑتال کے باوجود آمدورفت مفلوج ہو کے رہ گئی.
ذرائع کے مطابق ٹریڈ یونین نے وزیراعظم فلپ کی جانب سے پینشن اصلاحات کی نئی گائیڈ لائن کو لولی پاپ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر سے ہی فرانسیسی عوام کرسمس تحفے تحائف دینے کے لیے سرگرم ہو جاتے تھے مگر حالیہ ہڑتالوں کے باعث وہ سخت پریشانی کا شکار ہیں، پیرس کے عوام کو سال بھر میں صرف کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کا موقع ملتا ہے لیکن آج 14 دسمبر ہونے کے باوجود ان کی خریداری اورعید کی گہماگہمی مسلسل ہڑتالوں کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
/129
14 دسمبر 2019 - 04:54
News ID: 993513
فرانس میں صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کے بعد اب پینشن اصلاحات کے خلاف بھی ہڑتال کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔