اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے تہران میں عمان کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر علی بن سیف المقبالی سے ملاقات میں کہا کہ علاقے کی سیکورٹی خود علاقے کے ملکوں کے ذریعے ہی یقینی بنائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سرحدی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے تیار ہے -
عمان کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر نے بھی کہا کہ علاقے کے ملکوں کو سپلائی کی جانے والی منشیات کی بہت بھاری مقدار اسلامی جمہوریہ ایران ضبط کرکے انہیں تباہ کردیتا ہے اور خطے کے ملکوں کو نہیں پہنچنے دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا عمان اس سلسلے میں ایران کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے - اس ملاقات میں ایران اور عمان نے باہمی تعاون کے تین سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے ہیں -
/129
9 دسمبر 2019 - 04:51
News ID: 992358
اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کی مشترکہ سمندری سرحدوں پر کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔