اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
/129