اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصابح ایجوکیشنل اکیڈمی کے شعبہ قرآن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر سہ ماہی اسلامی معارف کورس اور قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
روخوانی قرآن کے علاوہ بچوں کے لیے اسلامی تربیتی کورس اور بڑوں کے لیے تجوید، احکام، اخلاق اور معارف کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ فٹبال کےعلاوہ ٹیبل ٹینس کی سہولت بھی مہیا کی گیی ہے۔
کیمپ کے اختتام پر تفریحی پروگراموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ان کلاسوں میں رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ تمام والدین اور طلباء سے درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ شعبے سے جلد از جلد رابطہ کریں۔
کورس کا باقاعدہ آغاز ۱۶ دسمبر سے ہوگا۔
/129
3 دسمبر 2019 - 04:36
News ID: 990908
موسم سرما میں بچوں کی قرآنی تربیت کے لیے خصوصی کورس کا آغاز ۱۶ دسمبر سے ہوگا۔