اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل میں ایک تعلیمی سینٹر کے قریب حملہ کر کے طلبہ پر آنسوگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں دسیوں طالبعلموں اور شہریوں کا دم گھٹنے لگا۔
شہرالخلیل کے جنوبی محلوں کے مدارس صیہونی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں نشانہ بنائے جا رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی مبصرین کے نکلنے کے بعد اس علاقے میں آباد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دولاکھ سے زیادہ فلسطینی اور تقریبا چار سو یہودی آباد کار الخلیل میں آباد ہیں۔ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ جاری رکھتے ہوئے شہر الخلیل میں بھی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
/129
26 نومبر 2019 - 04:44
News ID: 989274
غرب اردن کے شہر الخلیل پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں فلسطینی طالبعلم زخمی ہوگئے۔