اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ عبدل المھدی کربلائی نے کربلا میں جمعے کے خطبے میں کہا کہ مظاہرین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ آیت اللہ سیستانی نے تاکید کی ہے کہ مظاہرین کو پرامن طریقے سے احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم تشدد اور تخریب کاری کسی صورت جایز نہیں۔
شیعہ مرجع تقلید نے حکومت کو بھی تاکید کی ہے کہ عوامی مفادات اور مطالبے کے پیش نظر اصلاحات کے عمل کے فوری طور پر انجام دیا جائے۔/
/129
25 نومبر 2019 - 04:28
News ID: 989014
شیعہ مرجع تقلید نے تاکید کی ہے کہ مظاہرہ پر پرامن ہونا چاہیے اور ہر قسم کی تخریب کاری اور تشدد درست نہیں۔