16 نومبر 2019 - 09:20
غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ میں پولیس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ میں پولیس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے 8 راکٹ فائر کئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے یہودیوں بستیوں پر 2 راکٹ فائر کئے گئے جن کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میںم تعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔



/129