اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر جیری متزلا نے بدھ کو کہا کہ شام کے معاملہ پر بات چیت کے لئے جمعرات کو ایک میٹنگ ہو گی۔ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں اپنی فوجی مہم شروع کئے جانے کے بعد یہ میٹنگ بلائی گئی ہے جو کافی اہمیت کی حامل ہے۔
قابل غور ہے کہ اکتوبر کے مہینے کے لئے سلامتی کونسل کی صدارت جنوبی افریقہ کے پاس ہے۔ یہ اجلاس یا تو بند دروازوں کے اندر ہو گا یا سلامتی کونسل کے چیمبر میں کھلی بحث ہوگی۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ شام کے معاملہ پر اجلاس بلانے کے لئے بیلجئیم، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پولینڈ نے درخواست کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ترکی نے کردوں کے خلاف فوجی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے اور اسے شام کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
/129
10 اکتوبر 2019 - 06:50
News ID: 981574
شام کے مسئلہ پر غور و خوض کے لئے آج جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک میٹنگ کرنے جارہی ہے۔