9 اکتوبر 2019 - 06:50
ہالینڈ؛ مسجد آتش سوزی کے مجرم کو تین سال کی سزا

لیووارڈن شہر کی مسجد کو آگ لگانے والے کو تین سال قید کی سزا سنا دی گیی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اناطولیہ نیوز کے مطابق شمالی ہالینڈ کی عدالت نے مراکشی نژاد باشندوں کی مسجد کو آگ لگانے پر گورے دہشت گرد کو ۱۳۰۰ یورو جرمانے اور تین سال قید کی سزا سنا دی۔

مذکورہ عدالت کے مطابق مجرم نے مسجد کے سامنے کچروں کے ڈھیر کو آگ لگا کر مسجد میں نمازیوں کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے واقعے کے بعد مسجد کے اطراف سیکورٹی بڑھا دی ۔/.



/129