اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے شمالی سرحدی علاقے سرخس سے ترکمنستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بات اس صوبے کے ریلوے کے سربراہ "مصطفی نصیری" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
مصطقی نصیری نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سرخس علاقے کے ریلوے کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کے لئے رواں سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران 5.33 لاکھ ٹن مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔
مصطفی نصیری نے کہا کہ برآمد ہونے والی مصنوعات میں سیمنٹ بھی شامل ہے جو ازبکستان، ترکمنستان اور قزقستان کے لئے برآمد کی گئی ہے۔
/129
2 اکتوبر 2019 - 06:05
News ID: 979812
ایران کے سرحدی علاقے سرخس سے ریلوے کے ذریعے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ہے