اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس اجتماع میں شریک لوگوں نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر فلسطینی قیدیوں پر صیہونی حکومت کے تشدد اور مخاصمانہ اقدامات بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی استقامتی گروہوں اور عوام نے سامرالعرابید سمیت کئی فلسطینی قیدیوں کی ابتر حالت کا ذمہ دار صیہونی دشمن کو قرار دیا ہے۔
خبروں کے مطابق ان قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سامرالعرابید کو مغربی رام اللہ میں صیہونیت مخالف کارروائی میں حصہ لینے اور ایک صیہونی انتہا پسند کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
فلسطینی شہری اب تک کئی بار صیہونی جیلوں میں بند قیدیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے اور اجتماع کرچکے ہیں ۔
/129
2 اکتوبر 2019 - 05:54
News ID: 979805
فلسطینی شہریوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے رام اللہ میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا