اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریش سے ملاقات کی جس میں فریقین نے جوہری معاہدہ، علاقائی مسائل، خلیج فارس میں تنازعات، ہرمز امن منصوبہ اور ایران مخالف امریکی معاشی دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ کے صدر حسن روحانی نے کل اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہرمز پیس فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں امن و سلامتی کا قیام، یہاں سے بیرونی افواج باالخصوص امریکی افواج کے نکلنے اور خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے ۔
ایران کے خلاف امریکا کی اقتصادی دہشت گردی کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت کا ذکرکرتے ہوئے صدرروحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی حکومت نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرکے دیگرملکوں کو بھی ڈرا دھمکا کراپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی حکومت ایران، چین، ونزوئیلا اور کیوبا جیسے ملکوں پر پابندیاں عائد کرنے کی عادی ہوچکی ہے اور اس کو پابندیاں لگانے کا نشہ ہو گیا ہے۔
/129
26 ستمبر 2019 - 05:54
News ID: 978268
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیوگوٹرش نے ملاقات اور گفتگو کی۔