اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشینین نےبدھ کو کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی خلیج فارس میں کشیدگی کے حل میں کوئی مدد نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آئیل تنصیبات کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آنا چاہئے۔امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن ، سعودی عرب اور امارات کی درخواست پر خلیج فارس کے علاقے میں ایئر ڈیفنس سسٹم اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔
امریکہ نے اگست دوہزار انیس میں آبنائے ہرمزکے قریب ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ڈرون طیارے کو ایران کے ہاتھوں مار گرائے جانے کے بعد ایک بحری اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
/129
26 ستمبر 2019 - 05:52
News ID: 978266
روس کے نائب وزیرخارجہ نے خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے مزید فوجی روانہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔