اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق کشمیرمیں گذشتہ باون دنوں سے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تمام بازار اور سرکاری و تعلیمی ادارے بند ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نےکشمیر کے مواصلاتی نظام کو بھی پوری طرح مسدود کردیا ہے۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے پانچ اگست سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے یہاں کے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے سے اس علاقے میں دوسرے علاقوں کے لوگوں کو ہجرت کرنے اور کشمیریوں کی اراضی خریدنے کی زمین ہموار ہوگئی ہے۔
/129
26 ستمبر 2019 - 04:40
News ID: 978228
ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں گذشتہ پچاس دنوں سے زیادہ عرصے سے دفعہ ایک سو چوالیس جاری ہے اور لوگ بدستور گھروں میں بند ہیں ۔