25 ستمبر 2019 - 14:18
برطانوی وزیر اعظم کی صدر حسن روحانی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ایران کے ملوث ہونے پر مبنی تین یورپی ممالک کے اعلامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین یورپی ممالک کا اعلامیہ جھوٹ پر مبنی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ایران کے ملوث ہونے پر مبنی تین یورپی ممالک کے اعلامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین یورپی ممالک کا اعلامیہ جھوٹ پر مبنی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی ہے۔

صدر حسن روحانی نے ماضی میں خطے میں برطانیہ کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے پیچیدہ حالات کے پیش نظر تین یورپی ممالک کا اعلامیہ کسی بھی صورت ميں مفید اور تعمیری نہیں ہے انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تین رکن ممالک کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ پر سخت افسوس ہوا ہے کیونکہ اس اعلامیہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے اور ایران نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں ایران کے خطے کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ لندن ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور برطانیہ نے ہمیشہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169