24 ستمبر 2019 - 05:34
اسرائیلی اسکول میں نوعمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری

اسرائیل کے شمال میں واقع ایک اسکول میں تین نوجوانوں نے اپنی ہم جماعت لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کا شکار بنا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق مبینہ نوعمر لڑکی کی عصمت دری کرنے والے تین لڑکوں کو شمالی اسرائیل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صہیونی ٹی وی چینل ۱۳ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے شمال میں واقع ایک اسکول میں تین نوجوانوں نے اپنی ہم جماعت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی ہے۔
لڑکی کے والد نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا: میری لڑکی نے خود کو گھر میں بند کر دیا تھا اور کچھ دنوں بعد جب میں نے اس سے اسکول نہ جانے کی وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ اسکول میں اس کے ساتھ ایسا سلوک ہوا ہے اور لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے رسے سے باندھ دیا اوراس کے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے اور اس کے گھناونے مناظر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شائع کرنے کی دھمکی دی۔ لڑکی کے باپ نے انتہائی دکھ کی حالت میں پولیس سے کہا: ان چار لڑکوں نے میری لڑکی کا حقیقت میں قتل کر دیا ہے اس لیے کہ وہ نفسیاتی طور پر بیمار ہو چکی ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے لڑکوں کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

………….

242