اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کی رات سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کیساتھ ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگر کی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کی رات کو نیویارک کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں حصہ لیں گے۔
جواد ظریف، دورہ نیویارک کے موقع پر اپنے دیگر ہم منصبوں کیساتھ ملاقات کریں گے ۔
اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 یں اجلاس کی سائڈ لائن میں گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
/129
22 ستمبر 2019 - 04:54
News ID: 977090
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنےعمانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔