اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد میں نمائندہ شیعہ تنظیموں کی جانب سے منعقدہ حمایت مظلومین کشمیر کانفرنس کے شرکا نے کشمیر کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے موقف کو قابل قدر قرار دیا۔پاکستان کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام نے کشمیر کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے، کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر بعض اسلامی اور عرب ملکوں کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔سید فخر امام نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو منصفانہ بنیادوں پر حمل کیا جانا ضروری ہے۔
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو عرب ملکوں سے امیدیں وابستہ نہیں کرنا چاہییں، کیونکہ عرب حکمرانوں کو مظلوم مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ شیعہ قوم کبھی ظلم پر خاموش نہیں رہتی اور ہم کشمیر کی جدوجہد میں بھی صف اول میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جن کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہا تھا انہوں نے کشمیر کے معاملے پر آنکھیں پھیر لی ہیں۔
البصر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ علامہ ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے ایران سمیت خطے کے بااثر ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے حکومت اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ موثر سفارت کاری سے کام لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے اسلامی ملکوں کے اثرو رسوخ کو استعمال کرنے کی کوشش کرے۔
/129
29 اگست 2019 - 05:47
News ID: 972477
پاکستان کی شیعہ تنظیموں کے سربراہوں نے کشمیری عوام کی حمایت میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے موقف کی زبردست الفاظ میں قدر دانی کی ہے۔