اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شجاع اور دلیر صیہونی دہشتگرد فوجیوں نے ایک دس سالہ فسلطینی بچے کو دبوچ کر اپنی حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے پر ہو رہے فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران غاصب صیہونی دہشتگردوں نے اپنی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دس سال کے فلسطینی بچے کو دھر دبوچا!
صیہونیوں کی اس کم نظیر شجاعت و دلیری کی مثالیں آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں۔ چند ہفتے قبل بھی انہوں نے چار اور چھے سالہ دو فلسطینی بچوں کو پولیس اسٹیشن طلب کر کے ان سے پوچھتاچھ کی تھی۔
کم سن بچوں کے مقابلے میں اپنی طاقت و قوت کا مظاہرہ صیہونی دہشتگردوں کے روزمزہ کے امور میں شامل ہے۔


