اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خارجہ سید عباس موسوی نے امریکی میزائل تجربے کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں سے امریکا کی علیحدگی اور اس کے عدم استحکام پھیلانے والے اقدام کے حوالے سے مناسب رد عمل کا اظہار کرے۔
واضح رہے کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد گزشتہ ہفتے پہلا میزائل تجربہ کیا ہے۔
/129
26 اگست 2019 - 07:37
News ID: 971703
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے تجربات سے پوری دنیا میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔