اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، اس ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم اور ٹرمپ کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے کشمیر کی خراب صورتحال، بھارتی مظالم اور اس کی عالمی قوانیں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کے مابین گفتگو میں علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان امن عمل کے امور بھی زیر غور آئے جب کہ مسلسل رابطوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169