اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لبنانی العہد نیوز ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنانی قوم کی مزاحمت نے دنیا میں ثابت کردیا کہ غاصب صہیونی حکومت ناقابل تسخیر نہیں ہے۔
جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی قوم نے اپنی مزاحمت کے ساتھ ثابت کردیا کہ صہیونی حکومت کو شکست دی جا سکتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ فتح علاقائی قوموں کی ہے اور دنیا لبنانی قوم، اسلامی مزاحمت بالخصوص حزب اللہ کی مرہون منت ہے کیونکہ انہوں نے صہیونیوں کی سازشوں، دہشتگردی اور داعش جیسے تکفیری گروہوں کہ جو تمام دنیا کے لئے بڑے خطرے ہیں، کے خلاف قیام کیا۔
اس موقع پر انہوں نے 2006 میں لبنانی قوم کو ناجائز صیہونی ریاست کی فوج کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی 13ویں سالگرہ پر مبارکباد دی.
/129
14 اگست 2019 - 08:55
News ID: 968825
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمت نے دنیا میں ناجائز صہیونی ریاست کی شکست کے امکان کو ثابت کردیاہے۔