اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کشمیر پر نریندر مودی سرکار کے اقدام کو غیرآئینی اورغیرقانونی قرار دے دیا ہے۔
کشمیر کی خصوصی حیثیت سے جڑی آئینی شق 370 کی منسوخی کے حوالے سے پریانکا گاندھی نے اپنے پہلے ردعمل میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو جس انداز سے منسوخ کیا ہے، وہ غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرکار نے جو انداز اختیار کیا، اس سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی
۔پریانکا گاندھی نے مزید کہا کہ اس اقدام کے لیے حکومت کی طرف سے جو کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا، ہماری پارٹی بھارتی آئین کے تحفظ کے لیے ہمیشہ لڑی ہے اور اب بھی لڑے گی۔
/129
14 اگست 2019 - 07:29
News ID: 968802
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کشمیر پر نریندر مودی سرکار کے اقدام کو غیرآئینی اورغیرقانونی قرار دے دیا ہے۔