اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی شہریوں کو شریف اور نجیب قراردیتے ہوئے کہا کہ بحرینی شہریوں کو صرف جمہوریت کے مطالبہ کی وجہ سے جیل میں بند کیا گیا ہے۔
آیت شیخ قاسم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بحرینی قیدیوں کا حق کا پیغام نور کی مانند بحرینی جیلوں کی دیواروں سے نکل کر دلوں کو روشن اور منورکررہا ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی قیدیوں کے صبر و استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فتح حق کو نصیب ہوگی ۔
اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہے اور اللہ تعالی کی نصرت اور مدد سے آپ کامیاب ہوجائیں گے آپ کی تحریک کو فتح نصیب ہوگی اوراللہ تعالی آپ کے دشمن کو ذلت اور رسوائی عطا کرےگا۔
آپ اللہ تعالی اور اس کے دین کا ساتھ دیں ، اللہ تعالی آپ کی مدد کرےگا۔
/129
14 اگست 2019 - 07:16
News ID: 968794
بحرین کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین کے مظلوم قیدیوں کے نام خط میں کہا ہے کہ بحرین کے مظلوم شہریوں کو حق بات کی خاطر جیل میں قید کیا گیا ہے۔