14 اگست 2019 - 07:11
ایران کی کشمیر میں سخت حفاظتی اقدامات پر تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں سخت حفاظتی اقدامات بالخصوص مسلمانوں کو مذہبی فرائض سرانجام دینے میں درپیش مشکلات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان دفتر خارجہ «سید عباس موسوی» نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں جن کے مطابق وادی کشمیر میں سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے مسلمان آبادی کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی اقدامات کی وجہ سے مسلمانوں کو اپنے دینی فرائض ادا کرنے میں بھی مشکلات ہیں.

ایرانی ترجمان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ موثر اقدامات اٹھائے اور کشمیر میں عوام کی زندگی کو معمول کے مطابق لائے تا کہ تمام شہری اپنے قانونی حقوق سے استفادہ کرسکیں.



/129