اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں کم ازکم 34 افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق دہشت گرد گروہ سے تھا۔ جبکہ آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جارح فوج شہریوں کا قتل عام کرتی رہتی ہے اور کابل حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ امریکی حکام افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور کابل حکام بھی ان کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی کسی بھی عدالت کو امریکی افواج کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
/129
11 اگست 2019 - 04:53
News ID: 968109
افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی اتحادی افواج کے حملوں میں متعدد افغان شہری جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔