اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہمارے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے جمعے کے روز اپنے ٹوئیٹر پیج پر اس بات پر تاکیدکرتے ہوئے کہ خلیج فارس ایک شہ رگ حیات ہے لکھا کہ ایران نےمدتوں قبل سے بحری نقل وحمل کی حفاظت کو ضمانت فراہم کی ہے- جواد ظریف نےخلیج فارس میں غیر ملکی فورسزکی موجودگی کواس علاقےمیں بدامنی کاباعث قرار دیا -
/129
10 اگست 2019 - 09:13
News ID: 967925
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ خلیج فارس کا مسئلہ ایران کی قومی سلامتی میں سر فہرست ہے- انہوں نے کہا کہ ایران خلیج فارس میں اپنی سلامتی کے تحفظ کےلئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گا-