اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کا کوئی بھی یک طرفہ اقدام متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے-
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی اقدام، کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے لئے کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی تنا زعہ میں ایک فریق کی حیثیت سے پاکستان، بقول ان کے ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن راستہ اختیار کرے گا-
دوسری جانب پاکستان کے صدر عارف علوی نے ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے نئی دہلی کے اعلان کے بعد پارلیمان کا مشترکہ اجلاس منگل کی صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ہے - اجلاس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت یا آرٹیکل تین سو ستر کو ختم کرنے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے بعد، پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
/129
6 اگست 2019 - 05:16
News ID: 967223
پاکستان نے ہندوستانی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے جبکہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔